ابنا: اتوار کے روز عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بغداد ، مدائن ، رمادی ، محمودیہ اور نجف شہروں میں کئي بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں تیس افراد مارے گئے۔ان دھماکوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ شدید دھماکہ محمودیہ شہر میں ہوا ہے۔یہ شہر دارالحکومت بغداد سے تیس کلومیٹر دور واقع ہے۔اس سے پہلے محمودیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں سترہ افراد کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئي تھیں۔
.......
/169